ٹیگ ٹیگ کھیلنا بلاگ لکھنے والوں کا پرانا شوق ہے۔ مجھے آج پہلی مرتبہ اس کھیل میں ؒحصہ لینے کا شرف حاصل ہورہا ہے، وہ بھی جہانزیب کی بدولت۔
اس کھیل کا سب سے مشکل مرحلہ مجھے یہ نظر آتا ہے کہ مزید پانچ بلاگرز کون سے ٹیگ کروں۔ اردو بلاگنگ کی دنیا کتنی مختصر ہے یہ سب جانتے ہیں۔ خیر تو پہلے سوالات کے جواب مع قوانین۔

قوانین

ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔

سوالات اور جوابات

1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟

آج کل مجھ پر سہل پسندی کا بھوت سوار ہے تو موزے پہننا چھوڑ دیئے ہیں۔ حد یہ کہ دفتر میں بھی نہیں پہن کر جاتا۔

2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟

زیادہ تر نیوز ٹی چینلز کی آوازیں ہی کان میں‌ پڑتی ہیں۔ اس وقت بھی جیو نیوز کے اشہارات چل رہے ہیں۔

3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟

بسکٹ ۔ ویسے جس انداز میں یہ سوال پوچھا گیا ہے اس سے لگتا ہے کہ ہم مر چکے ہیں اور مرنے کے بعد فرشتے پوچھ رہے ہیں بتائو آخری چیز کیا کھائی تھی۔

4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟

کیبل پر کچھ نہ کچھ چلتا ہی رہتا ہے۔ سکون سے بیٹھ کر جو فلم دیکھی وہ ‘‘ٹشن’’ تھی۔

5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟

دوست سہارا دینے کیلئے ہاتھ بڑھائے تو اسے نگلنا نہیں چاہئے۔ یہ میرے والد محترم کہتے تھے۔

6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟

دفتر میں‌ کام کر رہا تھا حسب معمول

7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟

جو میرا جواب تھا وہ ایک صاحب پہلے ہی دے چکے ہیں یعنی حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم ۔ دوسرا جواب ہے ویلیم شیکسپیئر۔ بہت تنگ کیا ان صاحب کے ڈراموں نے۔ خیر حاصل بھی بہت کچھ ہوا۔

غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟

درود ابراہیمی پڑھتا ہوں۔

9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟

والدہ اور بھائی سے۔

10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟

کوئی خاص نہیں۔ اب تو عید بھی پھیکی پھیکی سی لگتی ہے۔

حسب قواعد میں نتھی کرتا ہوں‌ ان بلاگرز کو۔

ابوشامل۔ افتخار اجمل ۔ ساجد اقبال ۔ محب علوی۔ نعمان ۔