Apr
10
2008
خانہ کعبہ کی چابی 92 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت
![]() |
|
چابی عباسیہ دور کی ہے |
لندن کے ایک آکشن ہاؤس نے خانہ کعبہ کی ایک 12ویںصدی کی چابی 92 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت کی ہے۔
عباسیہ دور کی لوہے کی بنی یہ چابی 37سینٹی میٹر لمبی ہے جو کسی گمنام بولی دہندہ کو فروخت کی گئی۔ یہ واحد چابی ہے جو نجی ملکیت میں ہے خانہ کعبہ کی دیگر تمام 58 چابیاں کسی نہ کسی میوزیم میں ہیں۔
اس چابی پر تحریر ہے ’’یہ اللہ کے مقدس گھر کے لیے سیدنا امام ابن المقتدی ابو جعفر المنتصر ابو العباس کے دور میں بنائی گئی۔‘‘
خانہ کعبہ کی چابیاں دور خلافت میں ایک خلیفہ سے دوسرے خلیفہ کو منتقل ہوتی تھیں۔ یہ چابی خلیفہ کے اختیار کی علامت ہوتی تھی۔
4 Responses to “خانہ کعبہ کی چابی 92 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت”
TrackBack URI (Please Use this link of you are linking to this post from your blog/website.)
Trackbacks/Pingbacks
Leave a reply
Press CTRL+SPACE BAR to toggle between languages.
زبان کي تبديلي کيلئے کنٹرول اور پھر اسپيس بار دبائیں
یہاں اردو لکھنے کے لیے فونیٹک کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے۔


ابوشامل
Commented on
April 10th, 2008 at 10:43 pm
بہت خوب! معلوماتی پوسٹ ہے اور حیرتناک بھی کہ خانۂ کعبہ کی کوئی چابی نجی ملکیت بھی تھی اور اتنی کثیر رقم میں نیلام بھی ہوئی۔ ویسے کیا اس بارے میں معلوم ہو سکتا ہے کہ یہ چابی کس نے خریدی؟
ابوشامل’s last blog post..رجوع الی القرآن
Arif
Author Comments
April 11th, 2008 at 10:28 am
ابوشامل یہ محض ایک خبر تھی اس میں کوئی تحقیق نہیں کی گئی۔
چابی کسی گمنام شخص کو فروخت کی گئی۔ ہوسکتا ہے سعودی شاہی خاندان کے کسی فرد نے ہی خریدی ہو
ساجداقبال
Commented on
April 11th, 2008 at 11:18 pm
بی بی سی اردو قیمت کچھ کم دکھا رہا ہے۔
ساجداقبال’s last blog post..ورڈپریس ہیلپ شیٹ
Arif
Author Comments
April 12th, 2008 at 9:59 am
معافی چاہتا ہوں ساجد میں نے لاکھ کے بجائے کروڑ لکھ دیا تھا۔ غلطی کی تصیح کردی ہے۔ توجہ دلانے کا بہت بہت شکریہ۔