Busker Boy Calvin Priorبرطانیہ کے شہر برائٹن میں ایک تیرہ سال لڑکا کیلون آج کل دن میں‌ چھ گھنٹے گٹار بجا کر مہینے میں‌لگ بھگ چودہ لاکھ پاکستانی روپے کے برابر رقم کما رہا ہے۔

کیلون شہر میں عوامی مقامات پر روزانہ چھ گھنٹے گٹار کی پریکٹس کرتا ہے جو بقول اس کے وہ اپنی تسکین کے لیے کر رہا ہے لیکن گٹار بجانے میں اس کی مہارت اسے روزانہ 70پاؤنڈ دلوا دیتی ہے۔ کیلون کے قریب سے گزرنے والے لوگ اسے کچھ دیئے بغیر نہیں‌ رہتے۔

بی بی سی ٹیلی ویژن کے مطابق کیلون ان دنوں‌جو گٹار بجاتا ہے اس کی قیمت دو ہزار پاؤنڈ ہے اور یہ گٹار اس نے اپنی کمائی سے خریدا ہے۔

بی بی سی نے اسے گٹار لیجنڈ قرار دیا ہے۔

اسٹریٹ پرفارمنس میں کیلون کی عمر کا کوئی دوسرا اچھا موسیقار نہ ہونے کے باعث اس کے والد رچرڈ اس کے ہمنوا ہیں۔