Archive for the tag 'Pakistan Politics'

آج ٹی وی پر عید کے دنوں میں نشر ہونے والے ایک ڈرامے ’سرکاری راج‘ نے اگر آپ کو بھی بقول شخصے ’ہلا کر رکھ دیا ہو‘ تو حیرت کی بات نہیں۔ اور اگر آپ نے انہی دنوں میں ٹی وی ون پر نشر ہونے والا ’سیاسی مشاعرہ قافیہ تنگ ہے‘ دیکھا ہو تو تفریح کے اس حد تک سیاسی ہونے پر آپ کو بھی ضرور تشویش ہوئی ہو گی کم از کم مجھے تو ضرور ہوئی ہے۔

نومنتخب صدر آصف علی زرداری حلف اٹھانے کے بعد اگر چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بحال کردیں اور پنجاب حکومت سے اپنے وزراء کو نکالنے کے باوجود شہباز شریف کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیں تو یہ ان کا ماسٹر شاٹ ہوسکتا ہے جو نہ صرف آنے والے دنوں میں‌ عدم مقبولیت کے طوفان سے بچا لے گا بلکہ ان پر عہد شکنی کے الزامات کو بھی غلط ثابت کر دے گا اور ان کی پوزیشن بہت مضبوط کردے گا۔ لیکن سوال یہ ہے کیا آصف زرداری یہ شاٹ کھیلیں گے؟

آصف زرداری کا صدر منتخب ہونا پییپلز پارٹی کی بڑی کامیابی ہے لیکن آج کے دن مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے بھی سکھ کر ایک گہرا سانس ضرور لیا ہوگا کیونکہ صدارتی انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی میں ہونے والی پولنگ کے دوران 370اراکین میں سے 201 نے نواز لیگ کے امیدوار جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو ووٹ دیا۔

اگر آپ سینیٹ یا قومی یا صوبائی اسمبلیوں میں سے کسی کے رکن ہوں تو 6 ستمبر کے صدارتی انتخابات میں آپس کس امیدوار کو ووٹ دیں گے؟

ملک اندر یا عالمی سطح پر جب بھی کوئی بڑا واقعہ ہوتا ہے نیوزروم میں خبروں کا ریلہ آجاتا ہے اور پھر کئی گھنٹے تک کسی کو سر اٹھانے کی فرصت نہیں‌ ملتی۔ یہ بڑا واقعہ خواہ عام انتخابات ہوں، حکومت سازی کا کوئی اہم مرحلہ یا کسی کی موت۔
لیکن خبروں کے اس ریلے سے [...]

اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں بدھ کو پیپلز پارٹی کے شریک ڈی فیکٹوچیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں‌نواز شریف کے درمیان جب مذاکرات جاری تھے، عین اس وقت ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا جس کے ذریعے سندھ ہائیکورٹ کے معزول ججوں میں سے 8کو دوبارہ مقرر کرنے کا حکم شامل تھا۔
اس نوٹیفکیشن کی [...]

ہز ہائی نس ولی عہد شہزادہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نئے وزیراعظم کا اعلان کرنے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔
محترم  بلاول بھٹو زرداری جب لندن سے دبئی اور پھر کراچی سے ہوتے ہوئے جب سکھر ایئرپورٹ پہنچے تو رعایا نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ان کے ساتھ ان کی بہنیں اور خالہ بھی تھیں۔ [...]