Archive for the 'urdu' Category
Dec
1
2008
بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف الزامات کا انبار لگائے جانے کے بعد ہفتہ کو اسلام آباد میں پاکستان کے ایک سیکورٹی عہدیدارصحافیوں کے گروپ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رکھا اور سرحدوں پر فوج جمع کی تو پاکستان بھی افغانستان کی سرحد [...]
Nov
29
2008
سرحد کے اس پار سے تازہ ترین خبر ابھی یہ آئی ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارت میں تمام مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں اور وہ وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ بھارت سے اظہاریکجہتی کے طور پر اپنا دورہ جاری [...]
Nov
28
2008
ممبئی میں بم دھماکے اور فائرنگ کرنے والوں پر قابو پانے سے بھی پہلے بھارتی حکام نے حسب روایت پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستان کے دو تجارتی بحری جہازوں کو ممبئی میں بھارتی اداروں کی طرف سے قبضے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں اور کہا جا رہا ہے [...]
Nov
8
2008
انگریزی کے معروف شاعر اور نثر نگار ڈی ایچ لارنس اپنے ایک Essay میں کہتے ہیں کہ عورتیں اسی طرز پر زندگی گزارنا چاہتی ہیں جو ان کے مردوں کو پسند ہو لیکن کئی مرد خود کاٹھ کے اُلو ہوتے ہیں اور سمجھ ہی نہیں پاتے کہ انہیں کیسی عورت پسند ہے، کبھی وہ طرح دار خاتون کے دیوانے ہوں گے تو کبھی سادگی پر مر مٹیں گے، اسی الجھن میں وہ بے پیندے کے لوٹے کی طرح ڈگمگاتے پھرتے ہیں ۔
Oct
27
2008
طالبان نے سرعام لشکر کے ایک رکن کا سرقلم کیا۔ان کے کمانڈر ملاشمشیر کا کہنا تھا یہ طالبان کی مخالفت کرنے والے دوسرے لوگوں کیلئے ’نشان عبرت‘ہے، تبھی لڑائی شروع ہوگئی، شمشیر سمیت 20 طالبان اور 10دیگر مارے گئے، پولیس حکام
Oct
10
2008
کراچی اسٹاک مارکیٹ کے بڑے مگر مچھ بالآخر مکافات عمل کی زد میں آگئے۔ جمعہ کو ایک بروکر ڈیفالٹ کرگیااور دیگر کے ڈیفالٹ کا خطرہ پایا جاتا ہے۔ بروکرز اور بڑے اسٹیک ہولڈرز پچھلے کئی دنوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت مارکیٹ کو بچانے کے لیے فنڈز میہا کرے۔ یہی لوگ پچھلے چند برسوں سے ہر قسم کی ’’انجینئرنگ‘‘ کے ذریعے چھوٹے سرمایہ داروں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کرتے رہے ہیں۔
Oct
8
2008
ملکی تاریخ میں تیسری مرتبہ پارلیمنٹ کا بند کمرے میں اجلاس ہو رہا ہے، پچھلے دو اجلاسوں، جن کی اہمیت کا ذکر ذرا دیر میں، کی طرح یہ بھی بہت اہم ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میاں نواز شریف کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے قاضی حسین احمد، تحریک انصاف کے [...]
Oct
6
2008
ڈان کے ممتاز کالم نگار اور قائد اعظم محمد علی جناح کو ذاتی طور پر جاننے والے توانائی سے بھرپور دبلے پتلے پارسی بوڑھے ارد شیر کاؤس جی سے یقیناَ کافی لوگ واقف ہوں گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے آصف علی زرداری کے ہاتھوں مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں درج [...]
Oct
4
2008
آج ٹی وی پر عید کے دنوں میں نشر ہونے والے ایک ڈرامے ’سرکاری راج‘ نے اگر آپ کو بھی بقول شخصے ’ہلا کر رکھ دیا ہو‘ تو حیرت کی بات نہیں۔ اور اگر آپ نے انہی دنوں میں ٹی وی ون پر نشر ہونے والا ’سیاسی مشاعرہ قافیہ تنگ ہے‘ دیکھا ہو تو تفریح کے اس حد تک سیاسی ہونے پر آپ کو بھی ضرور تشویش ہوئی ہو گی کم از کم مجھے تو ضرور ہوئی ہے۔
Oct
1
2008
محکمہ موسمیات نے اس مرتبہ 29ویں روزے کے اختتام پر چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔ ٹی وی چینلز نے بھی کچھ ایسا سماں باندھا تھا کہ کئی لوگوں کو تیس روزے ہونے کا یقین تھا اور انہوں نے عید کی خریداری نہیں کی۔ رات گیارہ بجے عید کا اعلان ہونے کے [...]
Sep
22
2008
میریٹ ہوٹل پر خودکش دھماکے کی شدت جتنی دل دہلا دینے والی ہے اتنی ہی یہ حقیقت کہ اس دھماکے سے سیکورٹی اداروں کی صلاحیتوں کی حد بے نقاب کر دی ہے۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور خفیہ اداروں کے ہزاروں اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکورٹی پر تعینات تھے۔ اب تک [...]
Sep
18
2008
امریکہ میں لیہمن برادرز کا دیوالیہ نکلنے کے بعد آنے والے مالیاتی بحران میں ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے۔ جس دن لیہمن برادرز نے عدالیہ میں دیوالیہ پن (بینکرپسی) کی درخواست دی اس کے ملازمین گتے کے ڈبوں میں اپنی ذاتی اشیا اٹھائے وال اسٹریٹ پر گھومتے نظر آئے۔ ایک خاتون نے کہا ، میرے [...]


