Archive for the 'Politics' Category

ملکی تاریخ میں تیسری مرتبہ پارلیمنٹ کا بند کمرے میں اجلاس ہو رہا ہے، پچھلے دو اجلاسوں، جن کی اہمیت کا ذکر ذرا دیر میں،  کی طرح یہ بھی بہت اہم ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میاں نواز شریف کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے قاضی حسین احمد، تحریک انصاف کے [...]

ڈان کے ممتاز کالم نگار اور قائد اعظم محمد علی جناح‌ کو ذاتی طور پر جاننے والے توانائی سے بھرپور دبلے پتلے پارسی بوڑھے ارد شیر کاؤس جی سے یقیناَ کافی لوگ واقف ہوں‌ گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے آصف علی زرداری کے ہاتھوں مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں درج [...]

آج ٹی وی پر عید کے دنوں میں نشر ہونے والے ایک ڈرامے ’سرکاری راج‘ نے اگر آپ کو بھی بقول شخصے ’ہلا کر رکھ دیا ہو‘ تو حیرت کی بات نہیں۔ اور اگر آپ نے انہی دنوں میں ٹی وی ون پر نشر ہونے والا ’سیاسی مشاعرہ قافیہ تنگ ہے‘ دیکھا ہو تو تفریح کے اس حد تک سیاسی ہونے پر آپ کو بھی ضرور تشویش ہوئی ہو گی کم از کم مجھے تو ضرور ہوئی ہے۔

نومنتخب صدر آصف علی زرداری حلف اٹھانے کے بعد اگر چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بحال کردیں اور پنجاب حکومت سے اپنے وزراء کو نکالنے کے باوجود شہباز شریف کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیں تو یہ ان کا ماسٹر شاٹ ہوسکتا ہے جو نہ صرف آنے والے دنوں میں‌ عدم مقبولیت کے طوفان سے بچا لے گا بلکہ ان پر عہد شکنی کے الزامات کو بھی غلط ثابت کر دے گا اور ان کی پوزیشن بہت مضبوط کردے گا۔ لیکن سوال یہ ہے کیا آصف زرداری یہ شاٹ کھیلیں گے؟

آصف زرداری کا صدر منتخب ہونا پییپلز پارٹی کی بڑی کامیابی ہے لیکن آج کے دن مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے بھی سکھ کر ایک گہرا سانس ضرور لیا ہوگا کیونکہ صدارتی انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی میں ہونے والی پولنگ کے دوران 370اراکین میں سے 201 نے نواز لیگ کے امیدوار جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو ووٹ دیا۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار جان میکین کی ہم جولی (running mate) سارہ پیلن نے پانچ دن میڈیا کی یلغار سہنے کے بعد جب ری پبلکن کنونشن سے اپنی تقاریر کا آغاز کیا تو اس کے بعد سوال یہ پیدا ہونے لگا ہے کہ کیا پیلن صدارتی انتخاب کا میلہ لوٹ لیں گی۔

اگر آپ سینیٹ یا قومی یا صوبائی اسمبلیوں میں سے کسی کے رکن ہوں تو 6 ستمبر کے صدارتی انتخابات میں آپس کس امیدوار کو ووٹ دیں گے؟

ملک اندر یا عالمی سطح پر جب بھی کوئی بڑا واقعہ ہوتا ہے نیوزروم میں خبروں کا ریلہ آجاتا ہے اور پھر کئی گھنٹے تک کسی کو سر اٹھانے کی فرصت نہیں‌ ملتی۔ یہ بڑا واقعہ خواہ عام انتخابات ہوں، حکومت سازی کا کوئی اہم مرحلہ یا کسی کی موت۔
لیکن خبروں کے اس ریلے سے [...]

پرویز مشرف کا مواخذہ ہورہاہے، کیوں ہو رہا ہے؟ مسلم لیگ (ق) کہتی ہے صدر نے اسمبلیاں توڑیں تو اس اقدام کی حمایت نہیں کرے گی، کیوں بھئی اچانک اصول پرستی کیسے یاد آگئی؟ یہ ماجرا ہے کیا! کچھ وقت پہلے تک تو پیپلز پارٹی کو لگتا تھا کہ مواخذہ سے ملک غیرمستحکم ہوسکتا ہے، [...]

اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں بدھ کو پیپلز پارٹی کے شریک ڈی فیکٹوچیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں‌نواز شریف کے درمیان جب مذاکرات جاری تھے، عین اس وقت ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا جس کے ذریعے سندھ ہائیکورٹ کے معزول ججوں میں سے 8کو دوبارہ مقرر کرنے کا حکم شامل تھا۔
اس نوٹیفکیشن کی [...]

عدالت سے محروم چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری منگل کو کراچی پہنچے تو پچھلی دفعہ کے برعکس کسی سیاسی جماعت نے ان کی راہ میں رکاوٹیں‌ کھڑی کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن رکاوٹیں‌ پھر بھی پیدا ہوگئیں اور چیف جسٹس کا پروگرام متاثر ہوا۔
جسٹس افتخار ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تو ان کی گاڑی سکھر [...]

قبائلی علاقوں کے بارے میں پچھلے چند روز سے سامنے آنے والی خبریں‌ دیکھنے کے بعد جی چاہتا ہے کہ راشن ذخیرہ کرکے گھر میں‌ بیٹھ جائیں اور گھر بھی بلاسٹ پروف ہونا چاہئے۔ خبریں‌یہ ہیں ‌کہ حکومت سرحد اور قبائلی علاقوں میں‌ آپریشن کے لیے تُل گئی ہے اور خدشات یہ ہیں اس کا [...]

Next Page →