Feb
27
2008
ونڈوز لائیو رائٹر آپ کی جیب میں
![]() |
| ونڈوز لائیو رائٹر |
ونڈوز لائیو رائٹر جتنا خوبصورت سافٹ ویئر ہے اس کی انسٹالیشن اتنا ہی بڑا سر درد ہے۔ اس نہایت عمدہ بلاگ کلائنٹ کے تعارف اور خوبیاں گنوانے کا کام ساجد اقبال اپنی ایک تحریر میں کر چکے ہیں۔ایک آدھ خوبی جو رہ گئی ہے اس کا ذکر ذیل میں مل جائے گا لیکن ونڈولائیو رائٹر کی انسٹالیشن وقت طلب ہونے کی خامی اتنی بڑی ہے انٹرنیٹ کے طول و عرض پر لوگ اسے روتے اور مائیکروسافٹ کے پالیسی سازوں کو کوستے ہوئے دکھائی دیئے۔ اور اس خامی کا حل نکالا ہے ٹیک لائف ویب کے اسکاٹ کنگرے نے ایک پورٹیبل ورژن بنا کر۔
اگر آپ نے کبھی لائیو رائٹر انسٹال کرنے کی کوشش کی تو آپ کا تجربہ کچھ اس طرح کا ہوگا۔ پہلے لگ بھگ سوا دو میگا بائیٹس کا ونڈوز لائیو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتا ہے۔ یہ انسٹالر چاہے گا کہ آپ ونڈوز لائیو سے متعلق تقریباً ہر چیز اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کرلیں لیکن آپ کو ضرورت ہے صرف لائیو رائٹر کی۔ کچھ دیر انسٹالر سے مغزماری کے بعد آب اپنے تئیں لائیو رائٹر انسٹال کرنا شروع کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ جناب یہ انسٹالر صاحب لائیو رائٹر انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے انسٹال کریں گے اور اکثر تو یہ ہوتا ہے کہ انسٹالر بنا کوئی وجہ بتائے آپ سے کہہ رہا ہوتا ہے کہ انسٹالیشن مکمل نہیں ہوسکتی۔ مائیکروسافٹ نے لائیو رائٹر کا standalone انسٹالر جاری ہی نہیں کیا۔
خود میں نے انسٹال کرنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا کہ پہلے لائیو رائٹر بیٹا(beta) کا انسٹالر ڈاؤن لوڈ کیا جو الگ سے دستیاب ہے اور پھر انسٹال کرنے کے بعد اسے اپ گریڈ کرایا اس طرح لائیو رائٹر کی انسٹالیشن مکمل ہوئی۔
(نوٹ: ونڈوز لائیو رائٹر چلانے کیلئے آپ کے کمپیوٹر پر ڈاٹ نیٹ فریم ورک انسٹال ہونا ضروری ہے۔)
لیکن اسکاٹ کنگرے نے ونڈوزلائیو رائٹر کو پورٹیبل بنانے کے لیے ایک ایپلیکشن لکھ کر مسئلہ حل کردیا ہے۔ کنگرے نے حقیقت میں لائیو رائٹر کو دوبارہ سے نہیں لکھا بلکہ محض اسے پورٹیبل بنانے کے لیے فائلز لکھی ہیں۔
اس کے لیے کرنا یہ ہوگا کہ پہلے آپ اوپر بتائی گئی ’’ترکیب‘‘ کے مطابق لائیو رائٹر اپنے کسی ایک کمپیوٹر پر انسٹال کرلیں۔ اس کے بعد آپ ٹیک لائف ویب سے پورٹیبل کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ یہ ایک فولڈر ہو گا جسے ان زپ کرنے کے بعد آپ اپنی یو ایس بی اسٹک میں رکھ سکتے ہیں۔ اس کے اندر مزید فولڈرز(ڈائریکٹریز) بنے ہیں۔ اب جس کمپیوٹر پر آپ نے لائیو رائٹر انسٹال کیا ہے۔ اس کے پروگرام فائلز والے فولڈر میں جا کر لائیو رائٹر کا فولڈر کاپی کرلیں اور اسے پورٹیبل والے فولڈر میں
APP\WindowsLiveWriter
میں کاپی کردیں۔ بس کام ختم۔ اب آپ پورٹیبل کے فولڈر سے windowslivewriterportable.exe کو ڈبل کلک کرکے لائیو رائٹر کہیں بھی لانچ کر سکتے ہیں۔
کچھ اور مشورے اور خوبیاں: اگر آپ پورٹیبل لائیو رائٹر استعمال نہیں کرنا چاہتے لیکن یہ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی پوسٹس ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر پر لے جا سکیں تو Mydocuments میں جائیں وہاں پر آپ کو My Weblog Posts کے فولڈر میں Drafts اور Recent Posts کے فولڈرز نظر آئیں گے انہی میں آپ کو اپنی پوسٹس مل جائیں گی۔
اگر آپ پورٹیبل رائٹر استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی تحاریر Data کے اندر Settings کے فولڈر میں Dir1.dat میں ملیں گی۔
پورٹیبل رائٹر اوپن ہوتے وقت کچھ فائلیں اس کمییوٹر پر منتقل ہوتی ہیں جو آپ استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ دراصل ڈرافٹ اور حالیہ شائع شدہ تحاریر ہوتی ہیں جو پورٹیبل رائٹر مائی ڈاکومنٹ کے فولڈر میں عارضی طور پر منتقل کرتا ہے۔ جیسے ہی آپ پورٹیبل رائٹر بند کرتے ہیں یہ فائلیں واپس آپ کی یو ایس بی اسٹک میں منتقل ہوجاتی ہیں اور مائی ڈاکومنٹ میں ان کا کوئی نشان نہیں رہتا۔
میں نے دوسرے بلاگ کلائنٹس کا تجربہ بھی کیا ہے ان میں ایک بڑا مسئلہ تو یہ تھا کہ کسی دوسرے بلاگ کلائنٹ میں پوسٹ کا سلگ لکھنے کا خانہ نہیں ملا۔ اس کے علاوہ لائیو رائٹر کی سب سے بڑی خوبی جو مجھے پسند آئی وہ یہ ہے کہ لائیو رائٹر تصویریں اپنی فائلز میں ایمبڈ کرلیتا ہے۔ یعنی اگر آپ نے اپنی تحریر میں تصاویر شامل کیں ہیں تو انہیں الگ سے کاپی کر کے دوسرے کمپیوٹر پر لے جانے کی ضرورت نہیں۔ بس پوسٹ ڈرافٹ کے طور پر محفوظ کیجئے۔اسے کاپی کریں اور لے جائیں۔
2 Responses to “ونڈوز لائیو رائٹر آپ کی جیب میں”
Trackbacks/Pingbacks
Leave a reply
Press CTRL+SPACE BAR to toggle between languages.
زبان کي تبديلي کيلئے کنٹرول اور پھر اسپيس بار دبائیں
یہاں اردو لکھنے کے لیے فونیٹک کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے۔


ساجداقبال
Commented on
February 27th, 2008 at 11:13 pm
بہت خوب عارف. واقعی اسکی انسٹالیشن پوری دردسری تھی. اسکے شروع کے ورژن چھپ چھپا کر مائیکروسافٹ اپنی سائٹ پر رکھتا تھا جسکے روابط یار لوگ نکال لاتے تھے لیکن اب وہ بھی کارگر نہیں. اگر آپ پورٹیبل بنا کر کہیں اپ لوڈ کر دیتے تو بہت اچھا ہوتا.
ساجداقبال’s last blog post..ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج(WGA) کی سردردی سے نجات
الف نظامی
Commented on
February 28th, 2008 at 12:19 am
بہت خوب! ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا ورژن کونسا ہے؟
الف نظامی’s last blog post..نعت کیا ہے