Feb
18
2008
بلاگ کے پرما لنک خوبصورت بنائیں
بلاگ اگرچہ محض ڈائری ہی سمجھتے جاتے ہیں لیکن تقریباً ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا بلاگ کسی پیشہ ورانہ ویب سائیٹ کی طرح دکھائی دے اور اس کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو اپنی طرف کھینچے۔ کیا آپ کے من میں بھی ایسی کوئی خواہش دبی ہے یا مچل رہی ہے۔ توبلاگ کو خوبصورت بنانے کا ایک اہم قدم اٹھائیے۔
ویب سائیٹ یا بلاگ کے کسی بھی صفحے یا تحریر تک رسائی یو آر آیل کے بغیر ممکن نہیں۔ ورڈ پریس میں ان کو پرمالنکس یعنی مستقبل روابط کا نام دیا گیا ہے۔ پیشہ ورانہ ویب سائیٹس کے یوآر ایل کافی قابل فہم ہوتے ہیں اور دیکھنے میں بارُعب بھی لگتے ہیں۔ جیسا کہ سی این این کا یہ یو آر ایل
http://www.cnn.com/2008/US/02/17/shooter.girlfriend/index.html
لیکن ورڈ پریس بلاگ کے ڈیفالٹ مستقل روابط میں کوئی رُعب نہیں۔ اگر آپ پرمالنکس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تو آپ کے لنکس کچھ ایسے دکھائی دیتے ہوں گے۔
http://www.mypakistan.com/?p=925
اور اگر آپ کبھی ورڈ پریس ایڈمن ایریا میں Options کے نیچے Permalinks کے صفحے تک گئے ہوں اور وہاں تھوڑی چھیڑ چھاڑ کی ہو تو آپ کے مستقل روابط کچھ ایسے دکھائی دیتے ہوں گے۔
http://www.badtamiz.com/blog/2008/02/16/desu-phobia/
یہ کسی حد تک پروفیشنل ہے۔ لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بلاگ کے مستقل روابط بھی ویسے ہی دکھائی دیں جیسے بی بی سی یا سی این این جیسی کسی پیشہ ور ویب سائیٹ کے دکھائی دیتے ہیں تو!۔۔۔۔ تو یہ بالکل ممکن ہے اور بہت ہی آسان بھی۔
ورڈ پریس ایڈمن ایریا میں Options کے نیچے Permalinks کے صفحے پر مستقل روابط کیلئے چار راستے دیئے گئے ہیں۔ پہلا ڈیفالٹ لنکس فارمیٹ ہے، یعنی لنکس اس قسم کے ہوں گے:
http://www.zamima.com/?p=123
دوسرا آپشن تاریخ اور نام کی بنیاد پر لنکس کا ہے۔ اسے منتخب کرنے کے بعد آپ کے لنکس کچھ اس طرح دکھائی دیں گے:
http://www.zamima.com/2008/02/18/sample-post/
تیسرے آپشن کو منتخب کرنے پر آرکائیو کی بنیاد پر لنکس بنتے ہیں لیکن شاید ہی کوئی اسے منتخب کرتا ہو۔
ان تین آپشنز کے نیچے ورڈ پریس نے آپ کو لنکس اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ لیکن اپنے مرضی کے لنکس حاصل کرنے کیلئے ورڈ پریس کے پیرامیٹرز کو کچھ سمجھنا پڑے گا۔
اگر آپ نے ڈیفالٹ کو چھوڑ کر کبھی تاریخ اور آرکائیو والے لنکس کا آپشن منتخب کیا ہے تو آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ Custom کے خانے میں کچھ ایسی عبارت لکھی نظر آتی ہے۔
/index.php/%year%/%monthnum%/%day%/%postname%/
اب اسے پیشہ ورانہ رنگ دینے کیلئے year, monthnum اور day کو مٹا دیں اور اس کی جگہ category لکھ دیں۔ خیال رہے کہ category کے دونوں طرف % ضرور آنا چاہئے۔ تبدیلی کے بعد یہ عبارت کچھ یوں ہوں گی۔
/index.php/%category%/%postname%/
اور آپ کے مستقل روابط کچھ ایسے دکھائی دیں گے۔
http://www.zamima.com/life/valentines-story/
بس اتنا سا کام! جی ہاں۔ لیکن ابھی کچھ اور بہتری باقی ہے۔ اگر ہم یہیں پر مطمئن ہو جائیں توآپ کے بلاگ میں جب Categories کے نیچے کسی کیٹیگری کو کلک کیا جائے گا تو یو آر ایل کچھ ایسا دکھائی دے گا۔
http://www.yourblog.com/index.php/category/featured/
اس کو بھی کچھ پروفیشنل رنگ دینے کیلئے ایڈمن ایریا میں پرمالنکس والے صفحے پر کچھ نیچے آئیں۔ یہاں پر دو مزید ٹیکسٹ باکس ہیں اور ان کے ساتھ لکھا ہے.
If you like, you may enter custom bases for your category and tag URLs here.
اب اگر آپ چاہتے ہیں کہ کیٹیگریز دکھانے والے یوآر ایل میں category کے بجائے Sections یا topics کا لفظ دکھائی دے اور لنک کچھ ایسے ہو۔
http://www.yourblog.com/index.php/topics/featured/
تو اوپر والے خانے میں index.php/topics لکھ دیں۔ Topics کی جگہ آپ کوئی اور لفظ بھی استعمال کرسکتے ہیں لیکن یہ index.php کے بعد ہی آنا چاہئے۔
ورڈ پریس ورژن 2.3.3 میں index.php نہ لکھا جائے۔
کیا آپ اب بھی اپنے پرمالنکس سے مطمئن نہیں ہوئے؟ آپ چاہتے ہیں کہ پوسٹ کی آئی ڈی اور نام دونوں پرمالنک میں ظاہر ہوں تو یہ کریں۔
/index.php/%category%/%post_id%/%postname%/
کچھ بہت ضروری باتیں جو آپ کو مشکلات سے بچا سکتی ہیں۔
- اگر اوپر بتائی گئی تبدیلیوں کے باوجود آپ کے بلاگ پر ان کا اطلاق نہیں ہورہا تو اپنی ویب سائیٹ کے روٹ فولڈر میں htaccess نامی فائل تلاش کریں اور اس کی پراپرٹیز لے کر رائٹ پرمیشن سیٹ کریں۔ زیادہ تر ویب سائیٹس اور بلاگ پر یہ پرمیشن سیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی (کم ازکم مجھے آج تک ایسا کرنے کی ضرورت نہیں پڑی)
- اگر آپ کی تھیم میں کیلنڈر کا استعمال ہوا ہے تو تاریخ والا پرمالنک آپ کے لیے بہترین آپشن ہے۔ کیونکہ کیلنڈر کو بخوبی کام کرنے کے لیے اس پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
- اگر آپ کی کیٹگریز کے نام اردو میں ہیں تو ان کا سلگ انگریزی میں ضرور رکھیں۔ کیٹگری بناتے ہوئے نام کے عین نیچے سلگ کا خانہ ہوتا ہے۔ اسی طرح پوسٹ کا سلگ انگریزی میں لکھنا بھی نہ بھولیں بصورت دیگر آپ کے پرما لنک میں کوڈ ظاہر ہوگا جو اچھا دکھائی نہیں دیتا۔
- مائی ایس کیول کے ورژن 5.0.51 میں ایک بگ کے سبب بعض اوقات بلاگ کی نئی تحریریں دوسرے صفحے پر آجاتی ہیں اور پرانی تحاریر اوپر۔ اسے پرمالنک کا مسئلہ نہ سمجھا جائے۔
کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پرمالنکس اب پہلے سے زیادہ جاذبِ نظر ہیں؟
5 Responses to “بلاگ کے پرما لنک خوبصورت بنائیں”
Trackbacks/Pingbacks
Leave a reply
Press CTRL+SPACE BAR to toggle between languages.
زبان کي تبديلي کيلئے کنٹرول اور پھر اسپيس بار دبائیں
یہاں اردو لکھنے کے لیے فونیٹک کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے۔

بدتمیز
Commented on
February 18th, 2008 at 1:43 pm
مجھے ویسے تاریخ کے ساتھ پسند ہے نیویگیشن کے لئے بہت آسانی ہے۔
ویسے اردو بلاگرز پوسٹس اور کیٹگری اردو میں لکھتے ہیں جس کی وجہ سے کوڈ ظاہر ہوتا ہے۔ آپ اس میں ترمیم کر کے کیٹگری کا سلگ رکھنا اور پہلے سے بنی کیٹگریز کے سلگ لکھنے کا بھی لکھ دیں۔
بدتمیز’s last blog post..Indian Jones and the kingdom of the crystal skull
Arif
Author Comments
February 18th, 2008 at 4:29 pm
خوش آمدید بدتمیز۔
میں ضرور اسے اپ ڈیٹ کر دوں گا۔ بلکہ Bilingual themes پر کچھ لکھنے کا ارادہ ہے انشا اللہ اس میں مزید وضاحت ہو جائے گی۔
ساجداقبال
Commented on
February 21st, 2008 at 12:49 am
یہ سب کچھ کرنے سے پہلے .htaccess کو رائٹ کرنے کے پرمیشن بھی سیٹ کرنے ضروری ہیں ورنہ اپلائی تو ہونگی سیٹنگز پر اصل میں کچھ نہیںہوگا. سپیم سے نبٹنے کیلیے Akismet بہترین ہے یہ امیج ورڈ خاص کوفت والا کام ہے.
ساجداقبال’s last blog post..ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج(WGA) کی سردردی سے نجات
Arif
Author Comments
February 21st, 2008 at 10:26 am
شکریہ ساجد، آپ کی آمد اور مفید آرا کا۔
میں اپنی کوتاہی کے سبب اس مضمون میں تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے سے رہ گیا۔ مائی ایس کیو ایل کے ایک بگ کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے۔ انشااللہ جلد اپ ڈیٹ کروں گا۔
محب علوی
Commented on
February 22nd, 2008 at 7:21 am
عارف اچھا لکھا ہے آپ نے اور سادہ رکھا ہے اور ساجد اور بدتمیز کافی عرصہ سے بلاگنگ کر رہے ہیں تو وہ اس پر اپنی مفید آرا دینے سے کیسے رہ سکتے تھے۔ اسی طرح اچھے خیالات مجتمع ہو جاتے ہیں۔
محب علوی’s last blog post..عرض خدمت